لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس،گواہ کو مکمل ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں گواہ کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب گواہ رشید کاکاریفرنس کے ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے،گواہ کے پاس مکمل ریکارڈ نہ ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت8 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔