سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائمخانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائمخانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ملزمان کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی سپیشل ڈیوٹیوں کے باعث جیل سے ملزمان کو نہ لایاجاسکا جس کے باعث عدالت نے سماعت28 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی