جعلی اکائونٹس کے پنک ریذیڈینسی ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں نیب گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، تفتیشی افسر شاہزیب درانی اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب گواہ پرویز احمد ملک اور رسول بخش لغاری کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے سماعت28 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔