کارکے ریفرنس، شریک ملزم کی بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کار کے ریفرنس میں شریک ملزم کی بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ریفرنس کے شریک ملزم نورالعارفین کی جانب سے بریت درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت5اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔