تھانہ دھمیال،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 0رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 0رکنی گینگ گرفتار، 05 مسروقہ موٹرسائیکل اور مسروقہ موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 0رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیضان، خرم اور شبرات شامل ہیں، ملزمان سے 05 مسروقہ موٹرسائیکل اور مسروقہ موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمدہوئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے 11 ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔