فیصل آباد (کرائم رپورٹر)فیصل آباد ایکسائز پولیس بھرتی میں بے ضابطگیوں کامعاملہ محکمہ ایکسائز کے عملہ نے فزیکل ٹیسٹ میں 4 افراد کی بوگس انٹری کی فیصل آباد پولیس نے کاونٹر چیکنگ میں4 افراد کی بوگس انٹری کو نوٹس کیاجوامیدوار حاضری لسٹ میں غیر حاضر تھے سی پی او کامران عادل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ایڈمن کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ایس پی ایڈمن نے انکوائری رپورٹ میں ایکسائز کے اہلکاروں کو بےضابطگیوں میں ملوث پایا سی پی او کامران عادل نے ایس پی ایڈمن رپورٹ پر سپیشل رپورٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بجھوائی سپیشل رپورٹ پر ڈائریکٹر ایکسائز نے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا پولیس نے ایکسائز بھرتی کے عمل کو شفاف انداز میں انجام دیا اور کوئی بے ضابطگی منظر عام پر آنے پر فوری رپورٹ کیا۔سی پی او کامران عادل نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کا شفاف عمل اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی ہماری اولین ترجیح ہے پولیس نے فزیکل ٹیست میں امیدوار اظہر اقبال کی جگہ دوڑ لگانے والے لڑکے عمر شہزاد کو موقع سے پکڑ لیا تھا جن کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا
