تھانہ ساہیانوالہ موٹر وے پر کراس فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)تھانہ ساہیانوالہ پولیس کی بڑی کاروائی موٹر وے پر کراس فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلحہ برآمد ، 15 پر کال موصول ہوئی کہ موٹر وے پنڈی بھٹیاں سے دو گاڑیوں پر سوار افراد ایک دوسرے پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کرتے ہوئے آ رہیں ہیں ، اطلاع موصول ہونے ہی تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے ساہیانوالہ انٹرچینج پر دونوں گاڑیوں کو روک کر گاڑیوں میں سوار 5 افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں اشفاق،علی حسن ،مرتضی،کنسٹیبل تحسین اسلام آباد پولیس اور خالد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور ،3عدد رائفل 223 بور اور متعدد گولیاں برآمد ہوئی تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی فریقین کے مابین فائرنگ کی وجہ موٹر وے پر معمولی ایکسیڈنٹ ہوا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا سی پی او کامران عادل .