مضاربہ سکینڈل،گرفتار ملزم قدیر کھوکھر کی بعد درخواست ضمانت بعد از گرفتار منظور

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کہ عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں گرفتار ملزم قدیر کھوکھر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ ارشد تبریز نے دلائل دیے،وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم قدیر کھوکھر کی 50 لاکھ روپے نالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرنے کاحکم سنادیا۔واضع رہے کہ ملزم قدیر کھوکھر مضاربہ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔