تھانہ گنجمنڈی ، آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گنجمنڈی نے، آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے02ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے 02 ملزمان عمار اور مظہر حسین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والوں اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔