راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گوجرخان نے،دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری نوید نے اکتوبر 2024 میں لین دین کے تنازع پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہریوں عبداللہ اور رحیم کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم نوید کوگرفتار کرلیا،اشتہاری نوید نے اکتوبر 2024 میں لین دین کے تنازع پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہریوں عبداللہ اور رحیم کو قتل کر دیا تھا،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام زرائع بروے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری کے 2 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
