راولپنڈی پولیس نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ، اقدام قتل کے اشتہاری، ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

روالپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا ۔وارث خان پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عمران نے اس کی بیٹی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ، رتہ امرال پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا .

تھانہ وارث خان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اسد بشیر کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے ہم زلف عدنان کو زخمی کردیا تھا ۔واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا ، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین زمہ داری ھے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارھے ہیں ، بچوں اور خواتین سے زیادتی ، تشدد ، ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے .