قتل، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث تین گینگز کے 06ارکان سمیت کل 11 ملزمان گرفتار ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان کی ”ریسکیو 15 ”فیلڈ آ فس پر اہم پریس کانفرنس ،اسلام آباد پولیس نے قتل، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث تین گینگز کے 06ارکان سمیت کل 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16تو لے طلا ئی زیو رات، قیمتی اشیاءاور نقدی کل مالیتی ایک کروڑ43لاکھ روپے سے زائدبرآمد ، جبکہ چار سالہ بچی کے قتل میں ملوث تین ملزمان قلیل وقت میں گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آبادمحمد شعیب خا ن نے ”ریسکیو”15فیلڈ آفس میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سنگین نو عیت کے جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے زونل ایس پیز اور ایس پی انو سٹی گیشن کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں، اس سلسلے میںتھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے پٹر ول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان غلام عبا س اور محمد یعقوب کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چھینی گئی نقدی 15لا کھ روپے، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا.

تھا نہ سنگجانی پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان ایمل خا ن اور طا رق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2کلو گر ام آ ئس برآمد کرلی، جبکہ انسداد رابر ی ڈکیتی یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے تھا نہ گو لڑ ہ کے ایر یا میں ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث منظم عباس گر وہ کے دو ارکان اربا ب منیر اور گل زمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار عدد مو با ئل فون، 16تو لے طلا ئی زیو رات، گھڑ ی اور نقدی کل مالیتی ایک کروڑ 28لا کھ روپے بر آمد کرلیے، تھا نہ کھنہ پولیس یو نیو رسٹی طا لبہ کو راہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر زخمی کر نے والے فر حان گر وہ کے دو ارکان فرحا ن اور ساغر مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مو با ئل فون اور نقدی کل مالیتی 55000بر آمد کرلی، ایس ایس پی آ پر یشنز نے مزید بتایا کہ مدعی مقدمہ محمد حسنین نے تھا نہ سنبل میں درخو است دی کہ اس کی چار سالہ بیٹی ایمان زہر ا کودوران لڑ ائی جھگڑا ملزم سمیع خا ن نے اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کرکے زخمی کر دیا جس کی ہسپتال پہنچ کر مو ت واقع ہو گئی.

پولیس ٹیم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس ٹیم نے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزمان سمندرخا ن عرف سمیع اللہ خا ن،امیر احمد، کا شف عرف کا شی کو قلیل وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ایس ایس پی آ پر یشنز محمد شعیب خا ن نے قلیل وقت میں ملزمان کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس ٹیمو ں کو شابا ش دی، انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ معاملات میں بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے بچوں کیخلاف ہونیوالے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہم سب کے بچے ہیں ہم سب کا دکھ اور تکلیف ایک جیسا ہونا چاہیے،،خواتین کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کے لیے ایس پی پری گل ترین موجود ہیں، قبضہ مافیا کو کھلا پیغام ہے ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہونگی، جرائم پیشہ عناصر کی بر وقت گرفتاری کے لئے پٹرولنگ کو از سرنو فعال کر دیا گیا ہے،آپ نے ہمیں وقت بھی دینا ہے تاکہ مل کر جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے، آپ نشاندہی کریں ہم ویریفائی کریں گے اور ایکشن لیں گے۔