راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھا نہ نصیر آباد نے ،اسلحہ سمگلر گرفتار، اسلحہ برآمد،ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں،ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلر حیدر خان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں،ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی،نصیرا ٓباد پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا،ملزم نے کے پی کے سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
