اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے نا کہ “جی “14-پر پولیس افسران کے ساتھ روزہ افطا ر کیااسلام آباد پولیس ماہ رمضان المبارک میں انتہائی متحرک ہے،ما ہ رمضان المبارک مسلما نو ں کے لئے ایک مقدس مہینہ ہے اس ماہ کے دوران سکیورٹی کے خا طر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جو اد طا ر ق نے نا کہ “جی “14-پر پولیس افسران کے ہمر اہ روزہ افطا ر کیا، اس مو قع پر ایس ڈی پی او، ایس ایچ او تھا نہ سنبل اور دیگر پولیس افسران بھی مو جو د تھے.
ڈی آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ سحر ی اور افطا ری کے وقت پولیس انتہا ئی متحر ک ہو جا تی ہے، شہر یو ں کی حفا ظت کے لئے یہ تما م اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس ناکہ جات کے علا وہ بھی شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت اقداما ت اٹھا ئے گئے ہیں،شا پنگ سینٹر، اہم تجا رتی مراکز اور ما ر کیٹوں پر سیکور ٹی ڈیوٹی بڑ ھا ئی گئی ہے ،مو با ئل اور فٹ پٹر ولنگ کے سا تھ ساتھ چیکنگ کے ںنظام کو بھی منظم کیا گیا ہے تا کہ اس میں کسی قسم کا سقم باقی نہ رہے.
انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آ باد پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئے ہیں جس سے کا فی حد تک جر ائم کی شر ح میں خا طر خو اہ کمی واقع ہو ئی ہے اور آ ئندہ بھی اس طر ح کے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کو مز ید مو ثر بنا کر ان کی حوصلہ شکنی کی جا ئے اور شہریو ں کو ریلیف مہیا کر نے میں تما م تر اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے ،اسلام آباد پولیس کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے شہر یو ں کے مسا ئل تر جیح بنیا دوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔