اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن سرچ آپریشن کے دوران،339 افراد، 416دوکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز، 136 موٹر سائیکلز اور 56 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، دوران گرینڈ سرچ آپریشن سات موٹر سائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیاجبکہ دوران آپریشن بھا ری مقدار میں منشیا ت اوراسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیاتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے صدر زون،سٹی زون، انڈسٹریل ایریا زون اور سواں زون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 339 افراد، 416دوکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز، 136 موٹر سائیکلوں اور 56 گاڑیوں کو چیک کیا ،سات مشکوک موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیااورپا نچ مختلف بو ر کے پستول، ایک رائفل اور 1,156 گرام ہیروئن بھی برآمدکی گئی،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں۔