راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ آراے بازار نے،چوری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،ملزمان سے چوری شدہ 15 کاٹن سرف برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے آر اے بازار پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان نے سرف خریدنے کے بہانے بلایا اور اس کی گاڑی سے سرف چوری کر کے اپنی کار میں لے گئے،واقعہ کی اطلاع پر آراے بازار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان بلال اور مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے سرف برآمد کرکے ملزمان کے زیر استعمال کار قبضہ پولیس میں لے لی گئی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
