راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت تھانہ نیوٹاؤن میں میٹنگ،میٹنگ میں ایس پی راول، راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران اور محرران کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو یکسو کیا جائے، منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں، تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے.
جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت تھانہ نیوٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس پی راول، راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مقدمات کو یکسو کیا جائے، منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں،ڈکیتی.
رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائے جائے، سنگین مقدمات میں سینئر افسران روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکتی ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھاکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔