سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی الاٹمنٹ ریفرنس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی الاٹمنٹ ریفرنس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ شریک ملزمان کے وکیل اسد منظور بٹ کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے سماعت 9 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔