ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی این پی ایف افسران کے ساتھ میٹنگ

اسلام آبا د (کرائم رپورٹر)ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی این پی ایف افسران کے ساتھ میٹنگ .میٹنگ میں ڈائریکٹر لیگل ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی اور دیگر افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،این ای ایس سکولز سسٹم سے پولیس افسران کو مستفید کرنے، سکیورٹی سروسز کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی،میٹنگ میں ڈائریکٹر لیگل ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے زیرانتظام تمام ذیلی اداروں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اوراین ای ایس سکولز سسٹم سے پولیس افسران کو مستفید کرنے، سکیورٹی سروسز کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں،انہوں نے ڈائریکٹراین پی ایف ایجوکیشن سسٹم کو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی .

اسی طرح ایم ڈی این پی ایف نے نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سکیورٹی سروسز کو مزید بہتر کرنے اورسکیورٹی سروسز کی توسیع سمیت اس کی کارکردگی کو عالمی معیار کے عین مطابق بنانے کیلئے بھی احکامات جاری کئے، انہوں نے ڈائریکٹر لیگل کو این پی ایف کے تمام پراجیکٹس میں قانونی امور کوموثر اور بہتر انداز میں حل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پولیس افسران سمیت شہریوںکیلئے جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی پراجیکٹس، معیاری تعلیمی ادارے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں کو مزید وسعت اور فعالیت دی جائے گی .

ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کیلئے اعتماد اور فلاح کا ایک ایسا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ مستقبل میں بھی ایک مستحکم اور خوشحال ویلفئیرسسٹم کی بنیاد بنے گا۔