آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کا “رابطہ” فلیگ شپ پروگرام کا آغاز

اسلام آبا د (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے “رابطہ” فلیگ شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ یہ رابطہ پروگرام صرف الفاظ کی حد تک محدود نہیں ہے ،بلکہ ٹریفک کے معاملات میں بہتری کےلئے عوام کو ایک سٹیک ہولڈر کے طور پر شامل کیا جائے گا،چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے ویژن کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے باقاعدہ ©”رابطہ ” فیلگ شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ہمیشہ سے یہ سوچ رہی ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ ،پولیسنگ کا سب سے مو¿ثر اور بہتر طریقہ ہے،اسی بات کو آگے لے جاتے ہوئے میں آج اعلان کرنا چاہوں گا کہ اسلام آبا دٹریفک پولیس نے رابطہ فیلگ شپ پروگرام کا آغازکر دیا ہے.

جواسلام اباد ٹریفک پولیس کا عوام کی طرف گارڈین شپ اورعوام کا ٹریفک پولیس کی طرف اونرشپ کا رابطہ ہوگا،ایک ایسا رابطہ جس کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس اور عوام مل کر ایک دوسرے کی طاقت بنیں گے ایک دوسرے کے بازو بنیں گے اور اس شہر کی ٹریفک کو ایک بہترین اورمثالی ٹریفک بنائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ رابطہ مہم صرف میٹنگز ،ملاقاتوں،پروگراموں اورویڈیوز کی حد تک نہیں رہے گی بلکہ اس مہم میں عوام کو مکمل طور پر ٹریفک کے آپریشنل معاملات میں اپنے ساتھ ایک سٹیک ہولڈر کے طور پہ شامل کیا جائے گا اور ان کے ساتھ مل کے اس شہر کی ٹریفک کو ایک مثالی ٹریفک بنایا جائے گا میری آپ سے گزارش ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے.

کیونکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس عوام کے بغیر اور عوام اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بغیر اس شہر کے ٹریفک انتظامات کو ٹھیک نہیں کر سکتی، تو آئیں ایک دوسرے کا ساتھ بنتے ہیں ایک دوسرے کی طاقت بنتے ہیں اور اس مہم کو ایک کامیاب مہم بناتے ہیں ،سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنا اور مربوط ٹریفک انتظاما ت کو یقینی بنانا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.