ڈی جی پارکس کراچی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس،چھاپہ کے دوران تحویل میں لی گئی اشیا کی واپسی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند جبکہ دوران چھاپہ تحویل میں لی گئی اشیاء کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔گذشتہ روزاحتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں سماعت کے دوران گواہ اسلحہ ڈیلر توقیر کا بیان قلمبند کر لیا اور آئندہ سماعت پر گواہ سے جرح کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت7جون تک کیلئے ملتوی کردی۔ادھر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی ذاتی اشیا کی واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف، بیرسٹر قاسم عباسی عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت نیب نے لیاقت قائم خانی کے ویڈیو کیمرا، چیک بک سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے ہوئے نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ویڈیو کیمرا اور چیک بک نیب کی تحویل میں نہیں، درخواست گزار وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہاکہ سارے میڈیا نے لیاقت قائم خانی سے جڑی اشیاء دکھائیں،ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ پہلے نیب دکھائے اور بعد میں مکر جائے،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ درخواست کے مطابق ملزم کا صرف شناختی کارڈ اور موبائل فون نیب کی تحویل میں ہے،وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔