کافی (coffee) میں عموماً کیفین کی مقدار چائے کی ایک کپ کی نسبت زیادہ ہوتی ہے، کیفین سے ہم زیادہ بیدار رہتے ہیں اور یہ جگائے رکھنے کے لیے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔
لیکن کافی پینے سے ہم جسم میں کیا تبدیلی محسوس کرتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں 18 سے 22 عمر کے 80 افراد پر تحقیق کی گئی کہ کافی کی صرف خوشبو کا سونگھنے یا اس کا احساس ہی ہماری یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور دیر تک جاگنے میں مدد کرتا ہے۔
کافی آپ کو کیسے بیدار کرتی ہے؟
کافی ہمارے سینٹرل نروس سسٹم پر اثر کرتی ہے جس سے ہم زیادہ چوکس اور جاگے رہتے ہیں لیکن ممکنہ طور پر زیادہ ہوشیار یا بیدار رہنے کا مضر اثر بھی ہو سکتا ہے۔
کیفین کے استعمال کے بعد مختلف لوگ مختلف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق نیند پر تحقیق کرنے والے سائنسدان میٹ واکر کہتے ہیں کہ آپ نے جو کیفین پی ہوگی اس کا نصف آپ کے جسم میں 5 سے 6گھنٹوں کے بعد بھی موجود رہے گا، اور 10 یا 12 گھنٹوں کے بعد اُس کیفین کا چوتھائی حصہ موجود رہے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ شاید آپ کو نیند جلدی آنے یا دیر تک جاگتے رہنے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
کیا کافی ہماری کارکردگی کو بہتر بناتی ہے؟
ایسا کسی حد تک ممکن ہے، 2020 کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کافی انسانی کارکردگی کو اوسطاً 1.7 فیصد بہتر بناتا ہے۔
قدیم برطانوی مطالعے میں کافی پینے والے افراد میں بہتر یادداشت اور موازنہ کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں پر کسی حد تک مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
کافی کے اثرات کتنی دیر تک رہتے ہیں؟
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے مطابق کیفین کے اثرات کم سے کم 5 گھنٹے رہتے ہیں۔
لیکن اگر آپ نے 10 ملی گرام کیفین کا استعمال کیا ہے تو 5 گھنٹے کے بعد،آپ کے جسم میں اب بھی 5 ملی گرام کیفین موجود رہے گی۔
کافی پینے کے 30 سے 60 منٹ کے اندر ہی کافی کے اثرات شروع ہوجاتے ہیں۔
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن تجویز کرتی ہے کہ سونے سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے کافی کا استعمال نہ کیا جائے۔
لہذا اگر آپ رات 10 بجے سونے کے عادی ہیں، تو آپ کو شام 4 بجے کے بعد کافی کا استعمال نہ کریں۔
کافی کا استعمال کب نہیں کرنا چاہیے؟
اگر آپ کیفین پینے کے عادی ہیں، اگر آپ اسے لینا چھوڑنا مشکل مرحلہ ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ٹرسٹڈ سورس کے مطابق کافی نہ پینے کے 12 سے 24 گھنٹوں کے اندر ہی آپ کے جسم میں کچھ علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گی، ان علامات میں کچھ یہ شامل ہیں:
1۔ سر درد
2۔ ذہنی دباؤ
3۔ بے چینی
4۔ غنودگی اور تھکاوٹ
لہُذا کافی کو ترک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کیفین میں روزانہ استعمال کی جانے والی مقدار کو کم کریں۔