آغا خان فائونڈیشن کے مبینہ نام پر ہیلی کاپٹر کے پرزوں کی آڑ میں ساڑھے سات ارب روپے کے موبائل سمگلنگ کیس

اسلام آباد:(سی این پی) آغا خان فائونڈیشن کے مبینہ نام پر ہیلی کاپٹر کے پرزوں کی آڑ میں ساڑھے سات ارب روپے کے موبائل سمگلنگ کیس میکں کسٹم ایڈجوکیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے اے ایف یو کسٹم کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی جبکہ ایجنٹوں سے ساڑھے سات ارب کی ریکوری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق آغا خان فائونڈیشن کے مبینہ نام پر اے ایف یو ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے کے موبائل کی سمگلنگ کے مقدمہ میں کسٹم انویسٹی گیشن نے چالان بناتے ہوئے ایجنٹوں قانونی ڈیٹا آپریٹر رضوانہ انسپکٹر کو ملزم بنا کر کیس ایڈجوکیشن کو بھجوا دیا عدالت نے فیلصہ میں کہا کہ کلکٹر کسٹم ساڑھے سات ارب روپے کی ریکوری کریں اور ملوث کسٹم افسران کے خلاف کارروائی کریں اور مزید ایئرپورٹ پر شاہین کاگو رائل کارگو کو پچاس پچاس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا فیصلہ میں مزید لکھا گیا کہ کسٹم اس پورے نیٹ ورک میں ملوث مافیا کے خلاف پورا ایکشن لے کیونکہ 80جی ڈی کے ذریعہ ساڑھے سات ارب روپے کی سمگلنگ کی گئی اس میکں بڑا نیٹ ورک موجود ہے فیصلہ میں یہ بھی لکھا گیا کہ کسٹم نے دوران تفتیش کامی شاہ کے کلاف کوئی کارروائی نہ کی جبکہ کسٹم انٹیلیجنس نے بھی چالیس لاکھ روپے کا کیس بنا کر معاملہ گول کیا اس کیس میکں عام ماسٹر مائنڈ کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے۔ یاد رہے کہ کلکٹر کسٹم جنید جلیل کی ہدایت پر ایئرپورٹ اے ایف یو سے کروڑوں روپے کے قیمتی موبائل کی سمگلنگ کے دوران انٹیلی جنس والوں نے موبائل پکڑ لئے تھے جبکہ کسٹم انٹیلیجنس اور ماڈل کلکٹریٹ آف کسٹم نے دو الگ الگ مقدما درج کئے تھے جن میں دونوں نے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرکے تفتیش کو روک دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کلکٹر کسٹم نے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جو اے ایف یو کی مبینہ سمگلنگ میں ملوث ہونے والے افسران کے خلاف تھی یہ انکوائری بھی ابھی چل رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری اس لئے چل رہی ہے کہ کسٹم کے افسران ملوث ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے تاہم ابھی تک کمیٹی نے یہ انکوائری مکمل نہیں کی فیکٹ فائینڈنگ ہوچکی ہے لیکن ابھی تک کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔