سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:(سی این پی) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ دوسری جانب سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک ہے، پاکستانی حکومت نے فوری ایکشن لیا، واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا وفد سری لنکن ایمبیسی پہنچا، جہاں انہوں نے سیالکوٹ میں سری لنکن مینجر کے بہیمانہ قتل پر غم کا اظہار کیا۔ پی ٹی ائی وفد نے سری لنکن حکام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
ادھر سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھاکی لاش سری لنکا بھجوا دی گئی۔ لاہور ائیر پورٹ پر مشیر وزیر اعظم طاہر اشرفی اور صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے لاش کو جہاز تک پہنچایا۔ سری لنکن باشندے کی لاش سری لنکن ائیر لائن یو ایل 186 کے زریعے کولمبو روانہ کی گئی۔