احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد(سی این پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور عامر نسیم کے علاوہ دیگرعدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی نے کہاکہ عامر نسیم لاہور جیل سے پولیس وین میں گزشتہ روز لایا گیا،عامر نسیم نے کہاکہ میں دل کے عاضہ میں مبتلا ہوں 3 سٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں میں بیمار ہوں،2020 میں پٹرول بحران آیا اور ایک کمپنی کا آپریشن بند کیا،اور میں 2016میں ریٹائرڈ ہو چکا تھا،میرا قصور اتنا ہے کہ ایک کمپنی کو چلنے نہیں دیا ،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اس کمپنی کو بحال کیا گیا،میرا کردار اور میرا ماضی سب کے سامنے ہے، معاون وکیل نے کہاکہ عامر نسیم کے خلاف ایف آئی اے میں لاہور میں کیس ہے استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے عامر نسیم کو حاضری سے استثنی دیدیا اور نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی۔