سکردو: (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک غریب لوگوں کو اوپرنہ لایا جائے، گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت ترقی میں پیچھے ہے، بلوچستان اور اندرون سندھ کے لوگ بھی ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گئے، کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والوں کی حالت بہتر ہو۔
انہوں نے اپنی حکومت کی کاردکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2012 سے 2018 تک خیبرپختونخوامیں تیزی سےغربت میں کمی ہوئی۔ سکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے علاقے میں ترقی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی چھٹیاں منانے اب گلگت بلتستان آئیں گے، سیاحت کا شعبہ پاکستان کا بہت بڑااثاثہ بن سکتاہے