‘غریب ممالک میں غربت کا سبب کرپٹ حکمران، کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے’

اسلام آباد: (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ممالک میں غربت کا سبب کرپٹ حکمران، کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے، اکثر لوگ پیسہ کمانے کیلئے سیاست کا رخ کرتے ہیں، ہمارا مقابلہ دو خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں، بھٹو اور شریف خاندان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے الجزیزہ ٹی وی کو انٹرویو میں اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر 2 کرپٹ خاندانوں نے حکومت کی، میری ساری جدوجہد کرپٹ اشرافیہ کے خلاف ہے، ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں، بھٹو اور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، میری سیاست کا مقصد پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہے، غریب ممالک کی غربت کی وجہ ان کے کرپٹ حکمران ہیں۔
افغانستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا اس کے بعد امریکا صدمے میں ہے، افغان حکومت کے مزاحمت کے بغیر ہتھیار ڈالنے پر امریکا شدید غم و غصہ میں ہے، امریکا اور نیٹو نے افغانستان میں 20 سال صرف کیے اور 2 کھرب ڈالر خرچ کیے، افغانستان میں 2001 سے بھی زیادہ بدتر صورتحال پیدا ہوگئی، افغانستان کی امداد کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے