کراچی: گل بائی شیرشاہ پراچہ چوک پر دھماکا، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: (سی این پی) گل بائی شیر شاہ پراچہ چوک پر دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا، دھماکے سے نجی بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ دو منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی۔ عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر بھی موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔