ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کاایف آئی اے زونل ھیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ،حال ھی میں ھونے والی حوالہ ھنڈی اور امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو سراہا

اسلام آباد(سی این پی) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کاایف آئی اے زونل ھیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون شکیل درانی صاحب، ڈائریکٹر سندھ زون 1 عامر فاروقی صاحب، ڈائریکٹر سندھ زون 2 نوید نثار خواجہ صاحب اور سندھ زون ون کے تمام سرکل سربراہان نے شرکت کی جبکہ پورے پاکستان سے تمام ڈائریکٹرز اور سرکال سربراہان نے بذریعہ زوم میٹنگ شرکت کی، ڈایئریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون عامر فاروقی صاحب نے اس حوالہ سے ڈایئریکٹر جنرل ایف آئی اے کو تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ سرکلز سربراھان نے جائزہ پیش کیا –


ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے حال ھی میں ھونے والی حوالہ ھنڈی اور امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو سراہا اور اس میں مزید تیزی لانے کی ھدایت کی اور شفافیت پر زور دیا-ڈایئریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں سے متعلق مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام پر پہنچانے کی ھدایت فرمائی، اس تاکید کے ساتھ کہ اگر اس میں منی لانڈرنگ کا عنصر شامل ھے تو اسے منظر عام پر لایا جاۓ اور ملکی اداروں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جاۓ -ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مالیاتی اداروں کی جانب سے پورے پاکستان میں جاری کردہ مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس کا جائزہ لیا اور ان پر بلا تاخیر کارروائی کی ھدایت کی،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام افسران کو بلا خوف وخطر اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انصاف اور دیانتداری سے کام کرنے کی ھدایت دی۔