اسلام آباد: (سی این پی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار براہ راست ووٹ سے اختیارات کی منتقلی ہو رہی ہے، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے، عمران خان وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور لوگوں کیلئے سوچتے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کتنا آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ایک ڈکٹیٹر رکھو اور کام چلاؤ، جو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی روایت ہے، سندھ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں، اب پنجاب میں بھی با اختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔