اسلام آ باد(سی این پی)وزیر توانائی حماد اظہر گیس بحران کو قابو نہ پا سکے تو ملک میں گیس سے چلنے والی ہزاورں فیکٹریز بند ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جاہیں گے و فاقی وزیر توانائی ملک میں گیس بحران اور پٹرول کی قمیتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئےوقاقی وزیر نے اپنی ناکامی کو ماضی کی حکومت پر ڈال دیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دیے جاتے رہے، اب ملک میں گیس کی ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے، توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔ دوسری جانب شہریوں ارشد، خالد، شکیل ، عابد عرفان آصف، الطاف نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت اس لئے نہیں دی گئی تھی کہ وہ ہر بات ماضی کی حکومت پر ڈال دیںجب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ہر بات مسلم لیگ کی حکومت پر ڈال رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کو چار سال ہو نے والے ہیں اور ابتک پی ٹی آئی کی حکومت ہر الزام مسلم لیگ کی حکومت پر ڈال رہی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت گیس بحران پر قابو نہ پا سکی ملک میں گیس سے چلنے والی ہزاورں فیکٹریز بند ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو توزمہ دار موجودہ حکومت ہو گی جبکہ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے ، سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔