راولپنڈی: (سی این پی) مسلح افواج نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، ایمان، تنظیم کے اصول پر عمل پیرا ہونا بطور قوم کامیابی کیلئے ناگزیر ہے، قائداعظم محمد علی جناح کا وژن پر امن، ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان تھا