فروری 2021 میں معاہدے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا: میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی: (سی این پی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فروری 2021 میں معاہدے کے بعد ایل او سی پر پورا سال امن رہا، بھارتی الزامات ایک پولیٹیکل ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال کی پہلی پریس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔