اسلام آباد: (سی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مری سانحہ پر وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، واقعہ پر کمیٹی نہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اس دوران اسد قیصر نے لیگی صدر کو پہلے بات کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ 23افراد کی موت کی سوفیصد حکومت ذمہ دارہے، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی جب بھی موقع آیا حساب لے گی۔ محکمہ موسمیات نے شدید برف باری پرالرٹ کردیا تھا، حکومت نے بندوبست کیوں نہیں کیے، ایکسپریس وے پرلوگوں کو روکنے کے لیے کیا انتظامات کیے؟، کیا حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کیا جس کی شدید ضرورت تھی۔ برف ہٹانے والی مشینری موجود نہیں تھی، لوگ بیچارے آسمان کی طرف دیکھتے رہے، مری میں کوئی پرسان حال نہیں تھا، یقیننا موت اللہ کی طرف سے ہے، یہ ایک بدترین نااہلی، نالائقی، بدانتظامی تھی۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ پھنسے رہے، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، 20 گھنٹے تک کوئی مدد کونہ پہنچا، کیا یہ کوئی قدرتی حادثہ تھا یا انسانی غلطی تھی۔ مری میں کوئی انتطام نہیں تھا۔ ایک وزیرنے کہا کیا شانداراکانومی چل رہی ہے، وزیرنے کہا لاکھوں لوگ مری جارہے ہیں ہوٹلوں میں جگہ نہیں مل رہی، جب حادثہ ہوا تو ’’ایک نیرو اسلام آباد میں سویا ہوا تھا، دوسرا نیرو پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے میں مصروف تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خود نمائی کے لیے بات نہیں کرنا چاہتا، مری جیسے علاقوں میں ہرسال ایشوزہوتے ہیں جنہیں حل کیا جاتا ہے، مری میں (ن) لیگ کی حکومت میں اربوں کی مشینری منگوائی، ہماری حکومت نے مری کے حوالے سے ایس او پیز بنائے تھے۔ پورے ایوان کی طرف سے مری میں دلخراش واقعے کی مذمت کرتا ہوں، مری میں20گھنٹے ہزاروں لوگ گاڑیوں میں پھنسے رہے