اسلام آباد: (سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے لکی مروت کے رہائشی کی درخواست سماعت کے بعد خارج کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا 16 ایم این ایز بکے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔