اسلام آباد: (سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کو گالف کورس کے ذریعے تجاوزات کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نشاندہی جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ریسٹورنٹ کو آج ہی بند کرنے کی ہدایت کر دی۔