اسلام آباد(سی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیرسماعت لڑکی کو ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس نے اپنی تفتیش میں قومی کرکٹر یاسر شاہ کو بے گناہ قراردیتے ہوئےتھانہ شالیمار کی طرف سےیاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔پولیس نے مقامی عدالت کو بھی آگاہ کرتے ہوئےضمنی رپورٹ بنا کر عدالت میں پیش کردی اور بتایاکہ متاثرہ خاتون نے اعتراف کیاہے کہ یاسر کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا ،پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلیٹ یاسر شاہ کے نام پر نہیں بلکہ ملزم فرحان اس کا نام غلط استعمال کیا، متاثرہ خاتون نے کہاکہ حقیقت معلوم ہونے کے بعد یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کی درخواست کی۔