صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

لاہور: (سی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا، سندھ حکومت کو بھی صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہئے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت ملے گی، اس سے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا، پروگرام میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ سے نجی ہسپتالوں میں بھی علاج ہو سکے گا جہاں ہونیوالے اخراجات خرچ حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کا خیال ہے مہنگائی سے عمران خان کی مقبولیت متاثر ہوئی، صرف تحریک انصاف ہی ایسی جماعت ہے جو پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے، آئندہ 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے۔