فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتارکرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتارکرلیا گیا ہے،پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی ہے جس بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور ان کو گرفتار کرلیا گیا۔فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نےنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پر الزام۔لگایا کہ اس کو کسی کے کہنے لگایا گیا اور مزیدیہ۔کہ ممبران الیکشن کمیشن کو ڈرایا دھمکایا جا ریا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتارکرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اطلاع آئی ہے کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا پلان ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے،نہ کوئی ماحول ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔