پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں بیشتر پیٹرول پمس بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی گئی ہے، چند کھلے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

شکر گڑھ، خوشاب، گوجرہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی چند پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہ موٹرسائیکل والوں کو 200 اور گاڑیوں کو 500 روپے کا پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی طرف سے پیٹرلیم مصنوعات کی ترسیل کم ہو رہی ہے۔