اسلام آباد ڈرائی پورٹ، امپورٹرز اور کسٹم عملہ کی ملی بھگت، حکومت کو ٹیکس کی مد کرروڑوں روپے کا نقصان

اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر اولڈ آٹو پارٹس کے امپورٹرز اور کسٹم کے عملہ کی ملی بھگت سے حکومت کو کروڑوں روپے کی ٹیکس کی مد میں نقصان کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ہ ایف بی آر کی جانب سے سو فیصد ڈیوٹی ٹیکس بڑھا نے کے باوجود ٹیکس کم ہونے پر چیف کلکٹر اور کلکٹر ڈرائی پورٹ گئے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر اولڈ آٹو پارٹس کے امپورٹرز نے چند دن قبل ڈالر کی قیمت بڑھنے اور ایف بی آر کی جانب سے سو فیصد ڈیوٹی ٹیکس کر نے پر پر شدید احتجاج کیا تھا اور ڈرائی پورٹ اسلام آباد پر بینرز آویزاں کردیے تھے کہ ایف بی آر نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے ہے تاہم ڈرائی پورٹ پر تعینات پرنسپل اپریزر (پی اے) طاہر خان اور سپرٹییڈنٹ شیخ اورنگزیب نے انہیں تسلی دی کہ ہم کر لیں گے نے اولڈ آٹو پارٹس کی سو فیصد ڈیوٹی بڑھا دی کہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس ملے لیکن کسٹم کے مذکورہ بالا افسران نے امپورٹر سے مبینہ ساز باز کرکے 30 فیصد سامان پر ڈیوٹی لگادی جبکہ 70 فیصد اولڈ آٹو پارٹس مبینہ ملی بھگت کرکے پارٹی کو ٹیکس لگائے بغیر کلیئر کر نے لگے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی ٹیکس کی مد میں نقصان ہو نے لگا جس پر ذرائع نے انکشاف کیا کہ چیف کلکٹر اور کلکٹرکو ڈرائی پورٹ سے آنے والے ڈیوٹی ٹیکس کم ہونے پر تشویش ہوئی تو انھوں نے تحقیقات شروع کردیں تاہم گزشتہ روز دونوں افسران نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کی رپورٹ طلب کی ہے کہ ڈیوٹی ٹیکس کم کیوں آرہے ہیں جس کے بعد ڈرائی پورٹ پر تعینات افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ یاد رہے کہ ڈرائی پورٹ اسلام آباد پر زیادہ امپورٹ اولڈ آٹو پارٹس کی ہے