دہشت گردوں کے حملے میں 2  اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2  اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز  حکام کے مطابق حملےکے بعد دہشت گرد اسلحہ بھی لےگئے، واقعےکے بعد علاقےکی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

مقامی افراد نے واقعےکے خلاف کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ بلاک کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گردوں کا  قلع  قمع کرنےکے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم  اور حوصلے بلند ہیں، شہداءکو  پوری قوم سلام  پیش کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں2 لیویز اہلکاروں کی شہادت اورچمن میں پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، دشمن صوبےکا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے، دہشت گرد عناصرکو قانون کی گرفت میں لانےکے لیے تمام وسائل بروئےکارلائے جائیں۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ ملک دشمن عناصرکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید مستعد اور چوکنا رہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں