آئی جی گلگت بلتستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو  آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں