اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ تیسرے روز بھی منسوخ کردی گئی،جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہوگئی، عدالتی عملہ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز ہے۔