اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین زبیر سومرو کی برطرفی کاسنگل بنچ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین زبیر سومرو کوعہدوں پر بحال کردیا۔گذشتہ روز محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نےصدر اور چیئرمین نیشنل بینک کی برطرفی کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرنے کا حکم سنادیا۔انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرنے کی وجوہات پر مشتمل تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔