ڈی جی ایف جی ای ایچ ایف طارق رشید کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی پلازے مسمار

اسلام آباد(سی این پی)ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسسنگ فائونڈیشن طارق رشید کی ہدایت پرF-15/3 اور G-15/3 میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات پلازے گرا دیئے گئے

ڈی جی طارق بشیر نے سیکٹرF-15/3 اور G-15/3میں ناجائز تعمیرات کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کا سخت نوٹس لیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ جلد از جلد قبضہ مافیا کے دوران آپریشن کریں جس پر ڈائریکٹر لینڈ نے اپنی ٹیم و پولیس اور بھاری مشینری ہمراہ دونوں سیکٹر میں آپریشن شروع کردیا اور غیر

قانونی تعمیرات جن میں قبضہ مافیا نے پلازے تعمیر کررکھے تھے مسمار کردیئے کامیاب آپریشن کے بعد ڈائریکٹر لینڈ نے رپورٹ ڈی جی کو پیش کر دی جس پر ڈی جی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسسنگ فائونڈیشن کے سیکرٹرز میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے F-15/3 اور G-15/3میں جلدازجلد ڈویلپ کرنے ہیں اور الارٹی کو پلاٹوں کے قبضے دینے ہیں اس کے رستے میں آنے والے ہر قسم کے مافیا کیخلاف ایکشن جاری رہنا چاہیے یاد رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسسنگ فائونڈیشن کی ڈائریکٹر لینڈ مذکورہ بالا سیکرٹرمیں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے کیخلاف آپریشن آج بھی جاری رکھے گئے