پب جی گیم پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیلئے تنویر سرور کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پب جی گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہورہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں