اسلام آباد(سی این پی)وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے زیر تعمیر 14 سو سے زائد فلیٹس میں تاخیر کرنے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضگی کے بعد وزارت نے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے لیا۔ تعمیراتی کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے جی 13 میں 14 سو سے زائد فلیٹس کی تعمیر کا ٹھیکہ کنکریٹ بلڈرز کو باقاعدہ قانون کے مطابق دیا گیا تھا مذکورہ کمپنی نے فلیٹس کی تعمیر 2019ء میں وزیراعظم عمران خان نے خود کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہائوسنگ پراجیکٹ کی تعمیر جاری تھی تعمیر اس قدر سست روی کا شکار تھی کہ وزیراعظم عمران خان موقع پر چیک کرنے کےلئے خود بغیر پروٹوکول کے جی 13چلے گئے، دیکھا تھا وہاں پر تعمیراتی کام بھی بند تھا جس پر وزیراعظم نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور وفاقی وزیر ہائوسنگ کو اس حوالے سے سخت احکامات جاری کئے جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن نے مذکورہ تعمیراتی کمپنی کو نوٹس جاری رکد یا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے بھی ایف جی ایچ اے کو کام بند کرنے کا نوٹس دیا ہوا تھا تاہم دونوں پارٹیوں کنکریٹ بلڈرز اور ایف جی ایچ اے کے شعبہ انجینئرنگ میں سرد جنگ بھی جاری تھی جس پر مذکورہ کمپنی نے کام بند کر دیا تھا تاہم دوسری جانب ہائوسنگ منسٹری کی جانب سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کو واضح احکامات جاری کر دئیے گئے جس پر مذکورہ بالا تعمیراتی کمپنی کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا اب ایف جی ایچ اے دوبارہ 14سو فلیٹس کی تعمیر کےلئے دوبارہ ٹینڈر دے گا اور نئی تعمیراتی کمپنی کو تعمیر کا ٹھیکہ دیا جائےگا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">