یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) یکم جون سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 5 روپے کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے تک کمی متوقع ہے۔مٹی کا تیل آئندہ 15 روز کے لیے 2روپے 15 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 31 مئی کو حکومت کو بھجوائے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔