وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو مبارکباد

اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نریندرمودی کو بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں وزیراعظم نے نریندرمودی کو مبارکباد دی۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے نریندر مودی کی حلف برداری کے حوالے سے کوئی دعوت نامہ نہیں آیا ،وزیر اعظم نے بھی ایکس پر مبارکباد لکھا اور اس کے علاوہ کچھ نہیں لکھا۔